معرکہ حق کی ایک سالہ یومِ تکمیل کے موقع پر آئی ایس پی آر کے ولولہ انگیز ملی نغمہ ’اللہ اکبر، تیار ہیں ہم‘ کو بھرپور پذیرائی ملی ہے۔
گزشتہ سال معرکہ حق کے دوران ریلیز ہونے والا یہ ملی نغمہ عوام کے دلوں میں جذبہ حب الوطنی کو مزید بیدار کرنے والا ثابت ہوا۔ اس نغمے کی سحر انگیز آواز اور جذباتی اشعار نے سماں باندھ دیا، اور عوام و فوج کے دلوں میں وطن پر قربان ہونے کا جذبہ مزید بڑھا دیا۔ نغمے کے جوشیلے بول ’’غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم‘‘ نے ملک کے جوانوں اور عوام کے حوصلے بلند کیے، اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی بہادر قوم اور فوج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ملی نغمے میں پاکستان کی مربوط حکمت عملی، جدید ہتھیار، اور سخت تربیت یافتہ فوجی دستے کی عزم و حوصلہ کی عکاسی کی گئی، جس نے دشمن کے مکر و فریب کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس نغمے نے پاکستان کے دفاعی جذبے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اور قومی عزم کو دنیا بھر میں نمایاں طور پر اجاگر کیا ہے۔