پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں 8 فروری کو مینار پاکستان پر پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کی کال پر ہونے والا یہ جلسہ لاہور میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ڈی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست آج ہی دی جائے گی۔ اگر انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دی گئی تو پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جلسے کے لیے ابتدائی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے اور پارٹی قیادت نے اس جلسے کو ایک بڑے وینیو پر منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی کے مطابق، جلسے میں کارکنوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا جائے گا تاکہ اس کا سیاسی پیغام پورے لاہور اور صوبے میں پہنچایا جا سکے۔پی ٹی آئی کے اس اقدام کو پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام میں اپنی حمایت کو مزید مستحکم کرنا اور حکومت کے خلاف عوامی جذبات کو بڑھانا ہے۔