روئی کی قیمت میں 500 روپے فی من کا اضافہ، 18,500 روپے فی من تک پہنچ گئی

روئی کی قیمت میں 500 روپے فی من کا اضافہ، 18,500 روپے فی من تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: روئی کی قیمت 500 روپے فی من اضافے کے بعد 18,500 روپے فی من ہوگئی۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق، پچھلے ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہوا ہے۔

احسان الحق نے مزید بتایا کہ 14 جنوری سے جرمنی میں شروع ہونے والی 'ہیم ٹیکس' نمائش میں 270 پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کی شرکت متوقع ہے۔ نمائش میں پاکستانی ملز کو کروڑوں ڈالر کے برآمدی آرڈرز ملنے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل کے لیے روئی کی بھرپور خریداری کی جارہی ہے۔