برطانیہ میں ایسٹر کے موقع پر آنے والے طوفان “ڈیو” نے شمالی آئرلینڈ اور ویلز میں شدید تیز ہوائیں اور برف باری کے ساتھ معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہواؤں کی رفتار 93 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔شدید موسم کی وجہ سے متعدد پروازیں اور ٹرین سروس منسوخ کر دی گئی، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت کچھ وقت تک برقرار رہ سکتی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔