لاہور میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے شہریوں کی صحت کو خطرہ بڑھ گیا ہے۔
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 200 ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ ایک تشویشناک سطح ہے۔ آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔سب سے زیادہ آلودگی سول سیکرٹریٹ میں دیکھی گئی، جہاں شرح 420 تک پہنچی ہے۔ اس کے بعد ساندہ روڈ پر 413، ڈی ایچ اے میں 408، سید مراتب علی روڈ پر 403، راوی روڈ پر 401، ٹاؤن شپ میں 401، شالیمار روڈ پر 390 اور صدر کینٹ میں 386 کی سطح پر ہے۔ یہ صورتحال شہریوں کی صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور حکام نے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ آلودگی کی سطح کو کم کیا جا سکے۔