24نومبر کو انتشار پھیلانے کی تیسری کوشش بھی ناکام ہوگئی: رانا تنویر

 بشریٰ بی بی کو پارٹی معاملات سونپنا پی ٹی آئی کے آخری سانسوں کے مترادف ہے؛وفاقی وزیر 
    شیخوپورہ (یو این پی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 24نومبر کو انتشار پھیلانے کی تیسری کوشش بھی ناکام ہوگئی بشریٰ بی بی کو پارٹی معاملات سونپنا پی ٹی آئی کے آخری سانسوں کے مترادف ہے، پی ٹی آئی اپنے مقصد میں کبھی کا میاب نہیں ہوسکتی، بانی پی ٹی آئی کو این آر او ملنے کی افواہیں کارکنوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش ہے ،نو مئی کے موقع تک بڑے مجرم کے لئے این آر او ممکن نہیں، میاں نواز شریف کو نکالنے کی سازش نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بننے سے روکا ،انتشار پارٹی کی یہ کوشش بھی پہلے کی طرح ناکام ہوگی ۔