افراتفری اور انتشار پھیلانے کا الزام، پی ٹی آئی رہنمائوں کی آج جے آئی ٹی میں طلبی

 اسلام آباد(آئی این پی) سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم چلانے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم نے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دئیے۔جے آئی ٹی نے ملزمان صبغت اللہ وِرک، محمد ارشد ، عطاالرحمن، اظہر مشوانی، کومل آفریدی، عروسہ ندیم شاہ اور ایم علی ملک کو آج   طلب کر لیا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا۔