سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والے12ہزار پیج بلاک

رواں سال ریاست مخالف پوسٹس سب سے زیادہ شیئر کی گئیں‘انارکی پھیلانے والے گروپ سرگرم
پیکا ایکٹ کے تحت لاہور میں 125 مقدمات درج کئے گئے ‘ہینڈلرز کو ٹریس کرنے کی کوششیں جاری

لاہور(کاشف بٹ)ڈکیتی ‘سٹریٹ کرائم ‘ نقب زنی سے بھی بڑا چیلنج سوشل میڈیا انتشار قرار ، رواں سال پنجاب پولیس کو ریاست مخالف مواد کی شیئرنگ اور پرتشدد واقعات کے لئے سوشل میڈیا مہم کا سامنا رہا۔ پولیس حکام کے مطابق سیف سٹی نے 14 ہزار سے زائد پیجز سی ٹی ڈی کو رپورٹ کیے جس کے بعد سی ٹی ڈی نے پرانتشار مواد پر مبنی 12 ہزار پیجز بلاک کروائے۔ سیف سٹی ریکارڈ کے مطابق ایک دن میں متنازع مواد شئیئر کرنے والے اوسطا دس پیجز رپورٹ ہوتے رہے ریاست مخالف پوسٹس سب سے زیادہ شیئر کی گئیں جبکہ سیاسی انتشار۔ مذہنی منافرت پر مشتمل مواد سال بھر شیئر ہوتا رہا پولیس حکام کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر انارکی پھیلانے کے لیے منظم گروپس کام کررہے ہیںسوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے ہینڈلرز کو ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں‘رواں سال پیکا ایکٹ کے تحت لاہور میں 125 مقدمات درج کیے گئے ہیں‘پویس افسروں نے ڈیپ فیک ویڈیوز کے تجزیہ و شناخت کے لئے فرانزک لیب اور پی ٹی اے کی معاونت طلب کرلی ہے