قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس آج بدھ کو ہو گا۔اجلاس دن دو بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر پانچ میں صاحبزادہ محمد حامد رضا کی صدارت میں ہو گا جس میںبچوں کے حقوق کے بل کا جائزہ لیا جائیگا۔