اسلام آباد(آئی این پی )میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں لازمی قرار دے دی گئیں۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں لازمی قرار دی گئی ہیں۔اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں شکایات کا 10 دن کے اندر جائزہ لے کر رپورٹس جمع کرائیں گی۔ صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ ہراسمنٹ کے خاتمے کے لیے احتساب، آگاہی، اور رپورٹنگ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔