اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ آئندہ سال سے کالج مالکان کو کنزیومرپرائیویٹ انڈیکس اور افراط زر کی شرح کے مطابق فیسیں بڑھانے کی بھی باضابطہ اجازت دیدی گئی۔پی ایم ڈی سی نے سیشن 2025-26 کیلئے فیس 5 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی جس کے بعد پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی سیشن 2025-26 کیلئے فیس 18 لاکھ 90ہزار مقررہوگئی ہے۔