شفافیت اور ٹیکنالوجی کی جانب بھی یہ انقلابی قدم ہے،وزیرمملکت آئی ٹی کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے ا نفارمیشن ٹیکنا لوجی شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہر پاکستانی کی آواز کو یقینی بنائے گا ۔یہ حکومت اور عوام کے درمیان موثر تعاون کا نیا پلیٹ فارم ہے۔ ڈیجیٹل ڈائیلاگ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہر پاکستانی کی آواز کو یقینی بنائے گا ۔انہوں نے پلیٹ فارم کو وویمن انٹر پرینیور شپ اور نیو انرجی وہیکلز پالیسی پائلٹس کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین بھی اہم ایشوز پر اپنی آواز کو با آسانی بلندکر سکتی ہیں،وزیراعظم کے انکلوسیو ا ور ڈیجیٹل گورننس کی جانب یہ اہم قدم ہے جبکہ شفافیت اور ٹیکنالوجی کی جانب بھی یہ انقلابی قدم ہے ۔