وزارت آئی ٹی نے اسلام آباد یو نائیٹڈ سے شراکت داری کی ہے: شیزا فاطمہ

سٹی اسلام آباد پر مختلف طرح کی سروسز فراہم کی جا رہی ہیں ،وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو 
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے اسلام آباد یو نائیٹڈ سے شراکت داری کی ہے ۔ سٹی اسلام آباد پر مختلف طرح کی سروسز فراہم کی جا رہی ہیں ۔ اسلام آباد یو نائیٹڈ کے ہیڈ علی نقوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آنیوالے دنوں میں سٹی اسلام آبادکی ایپ کی سروسز کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ اب اسلام اآباد کے شہری اپنے موبائل سے سہولتوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔ اس موقع پر علی نقوی نے کہا مثبت تبدیلی لانے کے لئے وزارت آئی ٹی کے ساتھ ساتھ شراکت داری باعث اعزاز ہے ۔ اس سے دونوں اداروں کو فائدہ ہو گا ۔