فنڈ کے تحت جو بجٹ اکٹھا ہوتا ہے تو اس کو وہی ادارے استعمال کرسکتے ہیں ،ایوان بالا میںضمنی سوال کا جواب
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا کو وفاقی وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ خواجہ نے بتایا ہے کہ یونیورسل سروسز فنڈزکے استعمال کے حوالے سے شفاف طریقہ کار وضح کیا گیا ہے۔منگل کو ایوان بالا میںوقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ہمایون مہمند کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی شز افاطمہ خواجہ نے کہاکہ یونیورسل سروسز فنڈ کے تحت جو بجٹ اکٹھا ہوتا ہے تو اس کو وہی ادارے استعمال کرسکتے ہیں جو یہ فنڈ ادا کرتے ہیں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ بڈر کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں جس پر وفاقی وزیر نے کہاکہ جو طریقہ کار طے ہے اس کے مطابق پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ اس میں حصہ لیتے ہیں اور پیپرا کے قوانین کے مطابق تمام پراسس ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ابھی تک کسی بھی حصہ لینے والے ادارے کی جانب سے اعتراضات سامنے نہیں آئے ہیں انہوںنے کہاکہ تمام ادارے 2.5فیصد فنڈز اس حوالے سے فراہم کرتے ہیں۔