پاکستان میں کسی بھی پلیٹ فارم پر اظہار رائے کی پابندی نہیں:شزہ فاطمہ

 معیشت کو فائدہ ، نوجوانوں نے اطمینان کا اظہار کیا ، امید ہے مزیدآئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں اپنے دفاترکھولیں گی،وفاقی وزیر
 اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہاہے کہ پاکستان میں کسی بھی پلیٹ فارم پر اظہار رائے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل دفترکھلنے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ گوگل کا پاکستان آنے پر نوجوانوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے، امید ہے مزیدآئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں اپنے دفاترکھولیں گی۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی پلیٹ فارم پر اظہار رائے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔