کویت سٹی (آئی این پی) کویت نے باضابطہ طور پر اپنا نیا ڈیجیٹل اور جامع "وزٹ کویت آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرادیا جس کے بعد دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کے لیے ای ویزا کا حصول مزید آسان ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت نے اپنے نئے ڈیجیٹل پورٹل وزٹ کویت کو باضابطہ طور پر فعال کردیا ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر کے مسافر اب ای ویزا کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ یہ پلیٹ فارم رواں سال اگست میں متعارف کرایا گیا تھا جو اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے