ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں اس وقت میڈیا انڈسٹری میں کوئی مالی بحران نہیں ہے:عطاء تارڑ کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے برطرف کئے گئے 37ورکرزکو بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے وزیر اطلاعات کا چارج سنبھالتے ہی صحافیوں، میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کی کوشش کی‘اے پی این ایس اور پی بی اے کے ساتھ بات ہوئی‘صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز سابق حکومت کے دور میں ہوا۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا پی بی اے سے آئندہ ہفتے میٹنگ ہے، اس میں اے پی این ایس کو بھی بلائیں گے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا جب ہم اپوزیشن میں تھے صحافیوں نے ہماری آواز پہنچائی تو آج ہم یہاں ہیں‘ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں اس وقت میڈیا انڈسٹری میں کوئی مالی بحران نہیں ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پی بی اے اور اے پی این ایس سے بات کریں گے۔