مردہ خانے میں رکھی لاش کی آنکھ غائب، انکشاف سے ہلچل مچ گئی

پٹنہ(آئی این پی)بھارت کے ہسپتال میں مردہ خانے میں رکھی گئی لاش کی آنکھ مبینہ طور پر غائب ہوگئی جس کے بعد ہسپتال میں ہلچل مچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لاش کی آنکھ غائب ہونے کا واقعہ بھارت کے شہر پٹنہ کے ہسپتال میں پیش آیا جس کا الزام ڈاکٹروں نے چوہوں پر لگا دیا۔بھارت کے شہر پٹنہ کے ہسپتال میں دوران علاج ہلاک ہونے والے مریض کی لاش کی ایک آنکھ مبینہ طور پر مردہ خانے میں چوہے کتر گئے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔