بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت حال ہی میں ایک مشہور میوزکل شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے معروف بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال سے ایک خصوصی فرمائش کی۔
کنگنا نے جذباتی انداز میں شریا سے کہا کہ کیا وہ 2009 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم "راز" کا مشہور گانا "سونیو" اس شو میں پرفارم کر سکتی ہیں۔شریا گھوشال نے کنگنا کی فرمائش کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کی فرمائش میرے لیے حکم کا درجہ رکھتی ہے" اور پھر شریا نے گانا "سونیو" گاکر شو کے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔کنگنا رناوت اس وقت اپنی آنے والی فلم "ایمرجنسی" کی پروموشن میں مصروف ہیں، اور یہ شو اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق "ایمرجنسی" 17 جنوری 2025 کو بھارت میں ریلیز ہونے والی ہے۔
فلم "ایمرجنسی" میں کنگنا رناوت نے بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے، اور اس میں انوپم کھیر اور ملنڈ سونم جیسے اداکار بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 1975 میں بھارت میں لگنے والی ایمرجنسی کی تاریخ کو موضوع بناتی ہے، اور بھارتی سیاست میں اس وقت کے سیاسی منظرنامے کی عکاسی کرتی ہے۔