بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ انہیں آسکر نہیں چاہیے کیونکہ ان کے لیے نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے۔
کنگنا کی حالیہ فلم "ایمرجنسی" نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے جس کی تعریفیں شائقین کی جانب سے جاری ہیں۔ ایک مداح نے ان سے خواہش ظاہر کی کہ اس فلم کو بھارت کی طرف سے عالمی سطح پر آسکر کے لیے نامزد کیا جائے، جس پر کنگنا نے جواب دیا کہ انہیں آسکر کی ضرورت نہیں ہے، نیشنل ایوارڈ ہی ان کے لیے سب کچھ ہے۔کنگنا نے مزید کہا کہ "امریکا ہمیں ایوارڈ کیوں دے گا؟" ان کی فلم "ایمرجنسی" میں اسی معاملے کو اُٹھایا گیا ہے کہ کس طرح ترقی پذیر ممالک کو امریکا دباؤ میں لے لیتا ہے۔فلم کے بارے میں فلم میکر سنجے گپتا نے کہا کہ ابتدائی طور پر انہیں فلم دیکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن اب وہ خوش ہیں کہ ان کا اندازہ غلط تھا اور فلم بہت شاندار ہے۔