ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکی انتخابات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ امریکی شہریت رکھتیں تو وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیتی۔
کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اس موقع پر 2024 کے امریکی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا، "اگر میں امریکی ہوتی تو اس کو ووٹ دیتی جسے گولی لگی، اسے چکمہ دیا، اٹھ کھڑا ہوا اور اپنی تقریر جاری رکھی، ٹوٹل قاتل"۔
یہ واقعہ 13 جولائی کو پنسلوانیا میں پیش آیا، جہاں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران ایک نوجوان نے ان پر فائرنگ کی تھی، جس میں گولی ان کے کان کے قریب سے گزری لیکن ٹرمپ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔ کنگنا رناوت کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی۔ ٹرمپ نے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی حریف، کاملا ہیریس نے 266 ووٹ حاصل کیے۔ ان انتخابات میں سات متنازعہ ریاستوں میں سے چار میں ٹرمپ کی کامیابی نے ان کی جیت کو یقینی بنایا۔
یہ پوسٹ کنگنا رناوت کی جانب سے اپنے خیالات کا اظہار تھا، جس میں انہوں نے ٹرمپ کی ہمت اور مضبوط عزم کی تعریف کی، جو فائرنگ کے بعد بھی اپنا خطاب جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔