مہنگائی نے آٹے سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث شہریوں کے لیے روزمرہ زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔
فیصل آباد میں روٹی کی قیمت 20 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے عام شہریوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی دشوار ہوتا جا رہا ہے۔اسی طرح کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی 10 سے 15 روپے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔