مہنگائی کا ایک اور جھٹکا: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ

مہنگائی کا ایک اور جھٹکا: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ

عام آدمی کے لیے مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا، درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

ہول سیل مارکیٹ میں قیمت 500 روپے سے بڑھا کر 510 روپے فی کلو کر دی گئی ہے جبکہ 12 کلو گرام کی پیٹی اب 6124 روپے میں دستیاب ہوگی۔پرچون میں گھی اور آئل کا نیا نرخ 520 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جس سے گھریلو صارفین کو مزید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا جواز کمپنیاں عالمی سطح پر جاری کشیدگی اور سپلائی چین متاثر ہونے کو قرار دے رہی ہیں۔ادھر صدر لاہور کریانہ مرچنٹس، طاہر ثقلین بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھی اور آئل مہنگا کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مصنوعی مہنگائی عوام کا جینا دوبھر کر رہی ہے، حکومت کو فوری ایکشن لینا ہوگا۔"یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔