مہنگائی کا نیا دھچکا: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

مہنگائی کا نیا دھچکا: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بری خبر آئی ہے، کیونکہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں دو ماہ کے دوران 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر بھی خوردنی تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں۔فیصل آباد میں گھی کی قیمت فی کلو 30 روپے سے 120 روپے تک جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت 50 روپے سے 100 روپے تک بڑھ گئی ہے، جس سے عوام کا بجٹ متاثر ہونے لگا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔