بازار میں مہنگائی: کوکنگ آئل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ

بازار میں مہنگائی: کوکنگ آئل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ

ملکی مارکیٹ میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بازار میں کھلاتیل کی قیمت ایک ہفتے میں 60 روپے فی لیٹر بڑھ کر 550 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ کھلاتیل پہلے 490 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا، لیکن سپلائی میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جس سے صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔