شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے، جہاں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق معروف درجہ اول کی کمپنی کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد:
فی کلو گھی اور آئل: 590 روپے
5 کلوگرام پیک: 2,960 روپے (30 روپے اضافہ کے بعد)
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مارکیٹوں میں یہ مصنوعات 580 روپے فی کلوگرام میں بھی فروخت ہوتی ہیں، تاہم مجموعی طور پر قیمتوں میں مسلسل اضافہ صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، کیونکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی قیمتیں عام آدمی کی قوتِ خرید کو شدید متاثر کر رہی ہیں۔