انمول عرف پنکی منشیات کیس: ڈی آئی جی ساؤتھ کا ایکشن، 20 پولیس اہلکار زون بدر

انمول عرف پنکی منشیات کیس: ڈی آئی جی ساؤتھ کا ایکشن، 20 پولیس اہلکار زون بدر

کراچی میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے معاملے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بڑا انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع جنوبی کے 20 پولیس اہلکاروں کو زون بدر کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مذکورہ اہلکار طویل عرصے سے ضلع جنوبی کے مختلف تھانوں میں تعینات تھے، اور ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ان کا کہنا ہے کہ محکمہ جاتی تحقیقات کے دوران ان اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق یہ اہلکار مبینہ طور پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے بار بار مخصوص تھانوں میں تعیناتی حاصل کرتے رہے، جس پر انہیں زون بدر کیا گیا ہے۔