منشیات کیس: انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی عدالتی تحویل چیلنج

منشیات کیس: انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی عدالتی تحویل چیلنج

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی عدالتی تحویل سے متعلق کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کی جیل کسٹڈی کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نمبر 12 میں آج پیش کیا جائے۔عدالتی حکم کے مطابق ملزمان ذیشان الرحمان اور سہیل الرحمان کو، جو کہ سگے بھائی ہیں، پہلے جوڈیشل تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا، تاہم اب ان کی پیشی دوبارہ مجسٹریٹ عدالت میں ہوگی۔دوسری جانب کیس کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کو بھی پیش کرنے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

 پولیس ملزمہ کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کے لیے سٹی کورٹ پہنچی، تاہم تفتیشی افسران نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سے اجازت طلب کی۔پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمہ کو مقدمات میں ریمانڈ کے حصول کے لیے پیش کرنا ضروری ہے، تاہم اسے سٹی کورٹ میں پیش کرنے پر سیکیورٹی خدشات موجود ہیں۔اسی بنیاد پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمہ کو جیل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ سیکیورٹی صورتحال کو بہتر طور پر کنٹرول کیا جا سکے۔