بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2026 کے افتتاحی روز ریڈ کارپٹ پر شاندار انداز میں شرکت کی، تاہم ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف بحث چھڑ گئی ہے۔
عالیہ بھٹ ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت گاؤن میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں، جو ڈیزائنر تمارا رالف نے تیار کیا تھا۔ وہ مسکراتے ہوئے کیمروں کے سامنے آئیں، ہاتھ ہلایا اور مختلف انداز میں پوز بھی دیتی رہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ ریڈ کارپٹ پر موجود فوٹوگرافرز دیگر شخصیات کی طرف زیادہ متوجہ تھے اور عالیہ بھٹ کو نسبتاً کم فوکس کیا گیا، جس پر آن لائن بحث شروع ہو گئی۔صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ لوگوں نے اسے "ناانصافی" قرار دیا جبکہ بعض نے عالیہ بھٹ کے اعتماد اور پُرسکون انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صورتحال کے باوجود خوبصورتی سے خود کو پیش کیا۔