"صنم تیری قسم 2" میں ماورا اور ہرش کی جگہ کن بالی ووڈ اسٹارز کو کاسٹ کیا جائے گا؟

فلم "صنم تیری قسم" کی ری ریلیز کی شاندار کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل "صنم تیری قسم 2" کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

 اس بار فلم میں مرکزی کردار کے لیے بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہدایتکار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے اس بات کی تصدیق کی کہ مداحوں کی زبردست مانگ کے پیش نظر سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شردھا کپور کو مرکزی کردار کے لیے تصویر (کنسیڈر) کیا جا سکتا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے فلم میں سلمان خان کو ہیرو کے طور پر نہ کاسٹ کرنے کی درخواست پر ہدایتکارہ رادھیکا راؤ نے جواب دیا کہ "اگر سلمان خان صرف دو منٹ کے لیے بھی فلم میں شامل ہو جائیں، تو یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی، فلم کرنا تو بڑی بات ہے۔"

یاد رہے کہ "صنم تیری قسم" کو اس کی ریلیز کے 9 سال بعد دوبارہ سینما گھروں میں پیش کیا گیا تھا، جہاں اسے پہلے سے زیادہ شہرت اور کامیابی ملی۔ فلم نے شاندار بزنس کیا، جس کے بعد میکرز نے سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا۔فلم "صنم تیری قسم 2" آئندہ سال 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اور مداح اس کے حوالے سے بے حد پرجوش نظر آ رہے ہیں۔