بارکھان اور گرد و نواح میں 4.7 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

بارکھان اور گرد و نواح میں 4.7 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیر زمین تھی، جب کہ اس کا مرکز بارکھان سے 26 کلومیٹر شمال میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی، تاہم زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ بلوچستان کا خطہ زلزلہ پیما پٹی پر واقع ہے اور یہاں وقتاً فوقتاً زلزلے آتے رہتے ہیں، ماہرین کے مطابق عوام کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔