فلپائن: مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا

فلپائن: مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا

فلپائن کے مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز باکولن سے 68 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔USGS نے بتایا کہ زلزلہ زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کے باعث جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی (PHIVOLCS) نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس اور ممکنہ نقصانات کی وارننگ جاری کی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 25 منٹ تک کم از کم چھ آفٹر شاکس ریکارڈ کی گئیں، جن کی شدت بتدریج کم ہوئی۔ ان آفٹر شاکس کی شدت 3.9 سے 2.1 کے درمیان رہی۔تاحال کسی سونامی الرٹ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ USGS کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ مقامی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔