منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کی جائے۔واضح رہے کہ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔