آرسنل نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آرسنل کی چیمپئن شپ اس وقت یقینی بنی جب دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر سٹی کا بورنمتھ کے خلاف میچ 1-1 سے برابر رہا۔ اس سے قبل آرسنل نے برنلے کو شکست دے کر پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی تھی۔میچ میں بورنمتھ کے ایلی جونیئر کروپی نے پہلا گول کیا، تاہم مانچسٹر سٹی کے ایرلنگ ہالینڈ نے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو شکست سے بچایا، مگر یہ نتیجہ ٹائٹل ریس کے لیے ناکافی ثابت ہوا۔
کوچ مائیکل آرٹیٹا کی قیادت میں آرسنل نے گزشتہ تین سیزنز میں رنر اپ رہنے کے بعد بالآخر لیگ ٹرافی اپنے نام کی۔ یہ کلب کی تاریخ کا 14واں لیگ ٹائٹل ہے۔کامیابی کے بعد شمالی لندن میں جشن کا سماں بن گیا، جبکہ برطانوی وزیرِاعظم کیر اسٹارمر نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی۔