شادی شدہ خاتون سے ہراسگی تصاویر گلیوں میں پھینک دیں

بوریوالا (خصوصی رپورٹ)بوریوالا کے نواحی گاو ں 231ای بی میں ملزموں نے شادی شدہ خا تون کی تصویریں گلیوں میں پھینک دیں ، ہراسگی کا شکار خا تون کے شو ہر نے کارروائی کیلئے پولیس سے رجوع کرلیا۔ ملزم کی خا تون کو طلاق نہ لینے کی صورت میں اغوا کی دھمکیاں۔ نواحی گاو ں 231ا ی بی میں دو ملزموں نے شادی شدہ خا تون کی زندگی اجیرن بنا دی۔ شانی نامی اوباش نوجوان اور اسکے ساتھی نے اسی گاو ں کے رہائشی (ا)کی بیوی کی تصویریں گلیوں میں پھینک دیں اور خا تون کو دھمکی دیتے ہوئے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا مطالبہ کیا مطالبہ پورا نہ ہو نے کی صورت میں ملزم نے خا تون کے اغوا کی دھمکی بھی دی۔متاثرہ خا ندان شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہے۔