این آئی سی ایل کی ملازمہ سعدیہ زمان نے زبیر سومرو کے خلاف شکایت درج کرائی تھی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے کام کی جگہ پر ہراسگی کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل)کے ملازم زبیر سومرو کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ شکایت این آئی سی ایل کی ملازمہ سعدیہ زمان نے درج کرائی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے انہیں ہراساں کیا، فون پر بدتمیزی اور گالم گلوچ کی۔ وفاقی محتسب نے مکمل انکوائری کے بعد ملزم کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا جس پر عمل کرتے ہوئے این آئی سی ایل نے زبیر سومرو کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔