دینہ کی خاتون کی ہراسگی کی شکایت پر ریسکیو اہلکار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین اور بچیوزیراعلیٰ مریم نواز کی ریڈ لائن ویڑن کے تحت چیف منسٹر شکایات سیل نے دینہ کی خاتون کی طرف سے مبینہ ہراسگی کی شکایت پر ریسکیو اہلکارکو معطل کرکے گرفتار کرلیا۔ خاتون نے ریسکیو اہلکار پرجنسی زیادتی، بلیک میلنگ اور نوکری دلوانے کے جھوٹے وعدے پر رقم وغیرہ بٹورنے کے الزامات عائد کیے۔چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے شکایت پر فوری ایکشن لیا۔ چیئرمین شکایت سیل شعیب مرزا نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی اور ملزم کو سرکاری ملازمت سے معطل کردیاگیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔وزیر اعلیٰ نے شکایت سیل ٹیم اور پولیس کو شاباش دی۔