خاتون نے شادی سے انکار پر محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں خاتون  نے شادی سے انکار پر محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئی پولیس نے تیزاب گردی کا شکار شخص کو ہسپتال منتقل کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں روبینہ بی بی نے 30 سالہ سفیان  کو بہانے سے گھر بلا کر تیزاب پھینکا جس کے نتیجے میں کپڑے اور جسم کے کچھ حصے جھلس گئے تھے  اس دوران ملزمہ فرار ہوگئی اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے جدید ٹیکنالوجی سے ملزمہ کو غلام حسین کالونی کاہنہ سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص اور ملزمہ کے مابین پرانی دوستی تھی سفیان نے چند روز قبل دوسری خاتون سے شادی کرلی جس کا ملزمہ کو رنج تھا