ڈاکوئوں نے سیلز مین اور ساتھی سے ہزارو ں روپے لوٹ لئے

 بوریوالا (خصوصی رپورٹ)بوریوالا کے نواحی گاو ں 321ای بی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوو ں نے اسلحہ تان کر گاڑی روکی اورسیلز مین اور اس کے ساتھی سیہزارو ں روپے نقدی چھینیاور فرا رہو گئے۔ تفصیل کے مطابق سفیان سکنہ 261ای بی اور اسکا ساتھی جاوید رحمانی ڈلیوری کے کام کے بعد پک اپ گاڑی پر سوار ہو کر آ رہے تھے کہ مذکورہ گاو ں کے قریب دو نامعلوم ڈاکوو ں نے انہیں اسلحہ تان کر روک لیا اور گن پوائنٹ پر دونوں سے ہزاروں روپے نقدی چھین کرفرا رہو گئے۔ پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد مزید کارروائی شرو ع کر دی ہے۔