ہزارو ں مسلمان کے قاتل اسرائیلی وزیراعظم کو موت کا خوف‘دفتر تہہ خانے میں منتقل(بیٹے کی شادی ملتوی)

لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ پر حملے  کے پیچھے اسرائیل تھا:نیتن یاہو کا کابینہ  اجلاس میں اعتراف

تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ پر حملے کا اعتراف کرلیا جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے اپنا دفتر تہہ خانے میں منتقل کردیا گیا جبکہ بیٹے کی شادی بھی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ اسرائیلی  میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس میں دھماکوں اور حسن نصراللہ پرحملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔یہ پہلی بار ہے کہ کسی اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹانے کے بعد  اسرائیلی کابینہ کے پہلے اجلاس میں حملوں کا اعتراف کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ انہوں نے حملوں پر اصرار کیا تھا جبکہ سابق وزیر دفاع حملوں کے مخالف تھے