ڈاکوئوں نے وکیل سے ہزاروں روپے لوٹ لئے

 چیچہ وطنی ، کسووال(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں ڈاکو ئوں نے وکیل سے ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی، رانا محمد ندیم شیراز ایڈووکیٹ کچہری سے اپنے گا ئوں جا رہا تھا کہ چک33/12-L کے قریب مبینہ طور پرمسلح ڈاکو ئوں نے اسے اسلحہ کے زور پر روکا اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔