سلامت 1لاکھ 80ہزار ، وسیم 1 لاکھ 70ہزار ، موبائل فون سے محروم
شادباغ ، نواب ٹائون ، مصری شاہ سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شادمان میں سلامت سے 1لاکھ 80ہزار اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں وسیم سے 1 لاکھ 70ہزار ، موبائل فون،اقبال ٹائون میں نوازش سے 1 لاکھ 60 ہزار، موبائل فون، مانگامنڈی میں عفیف سے1 لاکھ 55 ہزار ، موبائل فون،جنوبی چھائونی میں زوہیب سے 1لاکھ 45 ہزار اور موبائل فون،راوی روڈ میں دلنواز سے 1 لاکھ 40ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شادباغ اور نواب ٹائون سے گاڑیاں جبکہ شالیمار، مصری شاہ اور نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔