لٹنے والوں میں ساندہ کا وسیم ،جنوبی چھائونی کا معید،نواب ٹائون کا حماد، شاہدرہ کا نصیرشامل
غازی آباد اور سندر سے گاڑیاں ، کاہنہ، مصری شاہ، مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا۔ساندہ میں وسیم سے1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھائونی میں معید سے 1 لاکھ45ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹائون میں حماد سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں خلیل سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹائون میں نصیر سے1لاکھ 20ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھینا گیا۔غازی آباد اور سندر سے گاڑیاں جبکہ کاہنہ، مصری شاہ اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔