وارداتیں، ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے، موبائل فونز لوٹ لئے

لٹنے والوں میں ادریس، غضنفر، جاوید، وسیم، خرم اور وجاہت شامل 
 چھائونی، گرین ٹائون سے گاڑیاں، مانگا،ٹبی،انارکلی سے موٹرسائیکلز چوری 
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا۔ غازی آباد میں ادریس سے 1 لاکھ60 ہزار روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں غضنفر سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں جاوید سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، سول لائنز میں وسیم سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں خرم سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں وجاہت میں سے 1لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر چھینا گیا۔جنوبی چھائونی اور گرین ٹائون سے گاڑیاں جبکہ مانگا منڈی ،ٹبی سٹی اور پرانی انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔