چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ اوکانوالہ بنگلہ پولیس کی کارروائی، خاتون منشیات فروش گرفتار، 2 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی گئی۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں ،اس سلسلہ میں پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے خاتون منشیات فروش زبیدہ بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمہ کے قبضہ سے 2100گرام چرس برآمد کی۔ ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔