چیچہ وطنی، غازی آباد(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی چیچہ وطنی پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی رائے قمر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش خاتون ممتاز عرف منی بی بی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کے قبضہ سے11سو گرام چرس برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے قمر عباس کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کی روشنی میں شہر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔