لاہور(کرائم رپورٹر )شاہدرہ ٹا ئون پولیس نے 8 سالہ بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں اوباش گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹا ئون کے علاقے میں دو اوباش ملزمان گلی میں کھیلتے بچے کو ورغلا کر زیر تعمیر گھر میں لے گئے اور باری باری بدفعلی کی اس دوران بچے کی چیخ وپکار پر والد پہنچا تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم زین مسیح اور اشفاق عرف چھاکو کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔