طالبہ کیساتھ اجتماعی زیادتی کامرکزی ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ وومن ریس کورس نے کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے کیس کا مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایچ ڈی پی او سرکل مزنگ عرفان اکبر بٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ایس ایچ او تھانہ وومن ریس کورس ثانیہ اشرف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم حسیب کو گرفتار کر لیاجبکہ ملزمان طلحہ اور حمزہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایچ او وومین ریس کورس ثانیہ اشرف کے مطابق طالبہ فاطمہ کا طبی معائنہ کروالیا گیاہے،رپورٹ میں حقائق واضح ہو جائیں گے۔ ملزم حسیب افضل نے طالبہ سے سوشل میڈیا پر دوستی کرکے اپنے دوستوں طلحٰہ خان اور حمزہ کے ہمراہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔