اوباش کی نشہ آور چیز پلا کر16 سالہ بچے سے زیادتی

 کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں  دیں گے:
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے16   سالہ بچے کو نشہ آور چیز پلا کر بد  فعلی کرنے والا ملزم کو گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم یوسف نے بچے کو نشہ اور چیز پلا کر بدفعلی کی اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او رائیونڈ محمد زکا نے فوری مقدمہ درج کرلیا ۔ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیاملزم کو مزید تحقیات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں