لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو ایسٹرن سرکل کی ڈیوس روڈ سب ڈویڑن میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں، پلازہ میں ڈائریکٹ سپلائی اور میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔پلازہ سے 3 میٹرز اتار لیے گئے، 62 ہزار یونٹس ڈٹیکشن بل جاری۔ترجمان لیسکو کے مطابق لنڈا بازار پلازہ میں میٹر ریورس کرکے بجلی استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ،لنڈا بازار پلازہ میں 54 ایمپئر لوڈ چلتا پایا گیا، میٹر اتار لیا گیا،لنڈا بازار پلازہ کے صارف کو 30 ہزار یونٹس کی مد میں چارج کر دیا۔